کنگ چارلس سے ملاقات میں سلمان آغا کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی

کھلاڑیوں کو بھی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی کہ جو بکنگھم پیلس کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے : مائیک ہیسن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 ستمبر 2026 12:08

کنگ چارلس سے ملاقات میں سلمان آغا کی عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 ستمبر 2026ء ) پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کنگ چارلس سے ملاقات میں سابق کپتان سلمان آغا کی عدم شرکت کی وجہ بیان کردی ہے۔ 
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، چیئرمین کرکٹ بورڈ سمیت کوچنگ اسٹاف نے چند روز قبل برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات کی تھی اور اس دوران کپتان بابر اعظم نے تمام کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ انہیں بطور تحفہ دیا۔

 
تاہم اس ملاقات میں سلمان علی آغا نے شرکت نہیں کی تھی اور چند روز قبل ہی انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا جس پر قیاس آرائیاں کی گئیں وہ پی سی بی سے ناراض ہیں اس وجہ سے شریک نہیں ہوئے لیکن اب ہیڈ کوچ نے اس کی وجہ بتادی ہے۔ 
مائیک ہیسن نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی کہ جو بکنگھم پیلس کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لوگ صرف کہانیاں بنا رہے ہیں، سلمان علی آغا جیسا کہ میں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں نے میرے پہنچنے سے قبل ہی بکنگھم پیلس چھوڑ دیا تھا۔ 
ہیڈ کوچ نے کہا کہ انہیں اس وقت ایک نوٹ بھیجا گیا تھا کہ یہ تینوں کھلاڑی بکنگھم پیلس میں شرکت نہیں کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ شرکا کی فہرست میں آخری لمحات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی اور اسکواڈ کے باقی ارکان پہلے ہی شامل تھے۔