ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے پندرہواں مرحلہ جیت لیا

پیر 14 ستمبر 2020 12:47

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، سلوینیا کے تڈیج پوگاآر نے پندرہواں مرحلہ ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس ریس کا پندرہواں مرحلہ جیت لیا۔ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے لیون سے گرینڈ کولمبیر تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک پہاڑ پر تھا اور سائیکل سواروں نے 174.5 کلو میٹر پر محیط مشکل فاصلہ طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سلوینیا کے سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 34 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کرکے پندرہواں مرحلے جیت لیا۔ سلوینیا کے ہی سائیکلسٹ پریموز روگلک نے ریس میں دوسری جبکہ آسٹریلیا کے سائیکل سوار رچرڈ جولین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر سلوینیا کے پریموز روگلک کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلی27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔