امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد ہلاک

پیر 14 ستمبر 2020 12:47

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 98ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد6708458 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2534989 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 198520افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 40 لاکھ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔