برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 30ہزار سے بڑھ گئی، ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد ہلاکتیں

پیر 14 ستمبر 2020 12:47

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 30ہزار سے بڑھ ..
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد43 لاکھ 30ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ31ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43718 نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز گئی ہے۔

برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی624834 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید874 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 131663ہے۔

(جاری ہے)

برازیل میں اب تک35لاکھ 73 ہزارسے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق اس سال 26 فروری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلائو زیادہ ہے۔ برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا سے شدید متاثر ہے۔

متعلقہ عنوان :