ٹریکٹروں کی فروخت میں دوماہ کے دوران 14.60 فیصد اضافہ ہوا، آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن

بدھ 16 ستمبر 2020 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے ا بتدائی دوماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.60 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2020ء میں ملک میں 6680 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور6457 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.60 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ملک میں 5573 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور5634 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اگست 2020ء میں ملک زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں 11.74 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، اگست 2020ء میں ملک میں 3355 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور2844 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ، گزشتہ سال اگست میں ملک میں 2762 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور2545 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ان میں فئیٹ، میسی فرگوسن اوراورئینٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹر شامل ہیں۔جاری مالی سال میں میسی فرگوسن کے 4433 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور4410 یونٹس کی فروخت، فئیٹ کے 2236 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوار اور2034 یونٹس کی فروخت اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے 11 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوار اور13 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :