پاکستان کسٹمز پریوینٹیوکراچی اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی مشترکہ کارروائی میں 2951 کلوگرام چرس برآمد

بدھ 16 ستمبر 2020 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان کسٹمز پریوینٹیوکراچی اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس ای) نے مشترکہ کارروائی میں 2951 کلوگرام چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف بی آر کے مطابق دونوں اداروں نے گزشتہ روز سمندرمیں کارروائی کے دوران 82 کروڑ روپے مالیت کی 2951 کلوگرام حشیش برآمدکرلی۔ کارروائی کے دوران 8 سمگلروں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :