انگلینڈ کرکٹ بورڈ کاملازم پاکستانی کرکٹر سے نسل پرستانہ سلوک پر معطل

ملازم نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی کیخلاف کلب کرکٹ کے دوران نسل پرستانہ سلوک کامظاہرہ کیا،نسل پرستانہ جملے بولے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 ستمبر 2020 14:07

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کاملازم پاکستانی کرکٹر سے نسل پرستانہ سلوک پر معطل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 ستمبر 2020ء ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایک ملازم نسل پرستی اور سخت جملے بولنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے، اس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی کے خلاف کلب کرکٹ کے دوران نسل پرستانہ سلوک کامظاہرہ کیا تھا اور نسل پرستانہ جملے بولے تھے۔ یہ مبینہ نسل پرستی کا واقعہ 23 اگست کو ساؤتھ یارک شائر کرکٹ لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا جو اوغٹ برج کرکٹ کلب اور ویسٹن پیرش چرچ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ای سی بی کے ملازم چرچ الیون کے لئے کھیل رہے تھے ، ان پر ہی یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ زبان استعمال کی ہے ۔ مخالف کلب نے اس پر باقی میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس پر ویسٹن پیرش چرچ کو4 پوائنٹس سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس خبر سے مزید واضح ہوا کہ واقعہ یارک شائر کرکٹ لیگ میں پیش آیا ہے جس پر اس کے سابق کرکٹر رفیق نے نسل پرستی کا الزام لگایا تھا اور اسی طرح پاکستانی سابق آل رائونڈر رانا نوید الحسن بھی الزام لگا چکے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازم کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔                                                                                                                           

متعلقہ عنوان :