جھنگ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 17 ستمبر 2020 18:45

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اے ڈی سی ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رواں موسم میں ڈینگی لاروا کی انسدادی کارروائیوں میں معمولی سی بھی کوتاہی نہ کی جائے اور لاروا ملنے پر فوری اس کا سدباب یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو نے ہر ہفتہ میں تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاسز منعقد کرنے اور انسدادی اقدامات پر گہری نظر رکھنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ ڈینگی کی پیدائش وافزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنائیں اور اینڈرائڈ موبائل فونز کو فنکشنل رکھتے ہوئے روزانہ کی کارکردگی اپ لوڈ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے منظم انسداد ڈینگی تحریک کے موثر نتائج حاصل کئے جائیں تاکہ ہر فرد تک ڈینگی لاروا کی تلفی اور اس سے بچاؤ کا احساس برقرار رہے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے انسداد ڈینگی اقدامات اور سرویلنس سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :