حکومتی ایس او پیز پر تمام ٹیچرز کی آن لائن ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے،ایجوکیشن آفیسر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:06

حکومتی ایس او پیز پر تمام ٹیچرز کی آن لائن ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے،ایجوکیشن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم میں سکول کھولنے کے ایس او پیز پر آن لائن ٹریننگ مکمل اس موقع پر قاضی محمد فہیم ایجوکیشن آفیسر جہلم نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم میں تمام ہیڈ ٹیچرز اور ٹیچرز کی آن لائن ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے اور جہلم کا ہر سکول اب کرونا ایس او پیز کے مطابق کھلے گا اساتذہ، والدین اور بچوں کے لیے جو ایس او پیز مقرر کیے گئے ہیں اس ٹریننگ کے بعد اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور ایجوکیشن انتظامیہ ان ایس او پیز کو مانیٹر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :