لمس یونیورسٹی سے سندیافتہ گریجویٹس سے بی ڈی ایس بیچ2020کیلئے ہاؤس جابس کی درخواستیں مطلوب

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:10

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لمس یونیورسٹی سے سندیافتہ گریجوئیٹس سے بی ڈی ایس بیچ2020کیلئے ہاؤس جابس کی درخواستیں مطلوب کی گئی ہیں ، داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 25ستمبر ہے جبکہ داخلہ فارم لمس ہسپتال حیدرآباد کے شعبہ ہاؤس جابس سے حاصل کیا جا سکتا ہے اعلامیہ کے مطابق اہل امیدواروں کے انٹرویوز28ستمبر کو ہونگے جبکہ کامیاب امیدواروں کا ہاؤس جاب یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔