
اقوام متحدہ کا منشور 80 سال بعد بھی ایک جاوداں معجزہ ہے، گوتیرش
یو این
بدھ 25 جون 2025
01:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے چارٹر کی تاریخی دستاویز نیویارک میں واقع ادارے کے ہیڈکوارٹر میں واپس آ گئی ہے جس پر 1945 میں امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں دستخط کیے گئے تھے۔
ہیڈکوارٹر میں 'سان فرانسسکو کے جذبے کا احیا' کے عنوان سے منعقدہ ملٹی میڈیا نمائش میں آج سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے چارٹر کی واپسی کا خیرمقدم کیا جو دراصل اقوام عالم کا آپس میں امن سے رہنے اور ایک دوسرے سے وقار اور تعاون پر مبنی سلوک روا رکھنے کا وعدہ ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تقریباً 80 سال پہلے منظور کیا جانے والا چارٹر اقوام متحدہ کا آغاز تھا جو ایسے تصورات اور اصولوں پر مشتمل ہے جن پر عملدرآمد کے لیے دنیا روزانہ کام کرتی ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ دور حاضر کا ایک زندہ معجزہ ہے اور اس کے مردو خواتین روزانہ اور ہر جگہ اس معجزے کی تجسیم پیش کرتے ہیں۔
یہ نمائش لوگوں کے لیے اقوام متحدہ کے قیام سے متعلق تصاویر، ویڈیو اور ایسی دستاویز کو دیکھنے کا موقع ہے جن کے ذریعے یہ عالمی ادارہ وجود میں آیا۔
جنگ سے امن تک
دوسری عالمی عظیم کے بعد تقریباً 50 ممالک کے نمائندے ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کے لیے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں جمع ہوئے جو دنیا کو اس قدر تباہ کن درجے کی جنگ سے ہمیشہ کے لیے تحفظ دے سکے اور امن، سفارت کاری، مساوات اور خوشحالی کے حصول میں معاون ہو۔
چارٹر پر 26 جون 1945 کو دستخط کیے گئے تھے۔ تاہم اس کا نفاذ دستخطی ممالک کے قانون ساز اداروں کی توثیق کے بعد 24 اکتوبر 1945 کو عمل میں آیا۔
یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ اور ایسی قانونی دستاویز ہے جس پر عمل کرنا تمام رکن ممالک کی ذمہ داری ہے۔توثیق کے بعد اس چارٹر نے دیگر بین الاقوامی معاہدوں کی راہ بھی ہموار کی جن میں انسانی حقوق سے متعلق 1948 کا عالمگیر اعلامیہ اور 2024 کا معاہدہ برائے مستقبل بھی شامل ہیں۔
نمائش کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے کہا کہ نہ ختم ہونے والی جنگوں اور کئی طرح کے بحرانوں کا سامنا کرتی دنیا میں یہ چارٹر اور اس کے اصول بات چیت، سفارت کاری تعاون اور یکجہتی کی صورت میں بہتر، مزید پرامن اور خوشحال مستقبل کی راہ سجھاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ دہائیوں نے اس چارٹر کی دیرپا میراث کو ثابت کیا۔ اس نے سالہا سال تک انسانی ترقی میں مدد دی، نوآبادیات کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی اقدامات کو رہنمائی مہیا کی، انسانی حقوق کا تحفظ کیا اور انصاف و پائیدار ترقی کو فروغ دیا۔
ہر دور میں کارآمد دستاویز
نمائش میں چارٹر کو ماضی کی ایسی دستاویز کے طور پر دکھایا گیا ہے جو موجودہ زمانے میں بھی اتنی ہی کارآمد ہے اور مستقبل کی تشکیل میں بھی مدد دے گی۔
فائلیمن یانگ نے کہا کہ مستقبل کو دیکھتے ہوئے اپنے ماضی کو یاد رکھنا، اپنی کامیابیوں پر خوشی ہونا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد پر مستقبل کو تعمیر کرنا دانشمندی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کو پرانے مسائل کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کی صورت میں نئے مسائل کا سامنا بھی ہے۔ اگر تمام ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر کے جذبے اور امن کے حوالے سے اس میں کیے گئے وعدوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو یہ اس کے لیے موثر رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔

مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتکاری کی اہمیت پر اصرار
-
جنگوں میں جنسی تشدد بنیادی حقوق کی شرمناک خلاف ورزی، وولکر ترک
-
میانمار: زلزلے کے تین ماہ بعد بھی 60 لاکھ افراد امداد کے منتظر
-
اقوام متحدہ کا منشور 80 سال بعد بھی ایک جاوداں معجزہ ہے، گوتیرش
-
جب آپ بے گناہ لوگوں کو ماریں گے تو اس سے دہشت گردی بڑھے گی
-
ایران بڑی مضبوط قوم ہے ان سے سیکھنا چاہیے
-
وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے
-
مینوسفیئر کے ذریعے خواتین کے خلاف بڑھتی نفرت پر یو این ویمن کو تشویش
-
ایران اب کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر نہیں کرے گا
-
کچھ لوگ ایجنڈے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو کمزور کررہے ہیں
-
غزہ: تین ہفتوں میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے 410 فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.