مردان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،متعدد تھڑے مسمار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:39

مردان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،متعدد تھڑے مسمار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء)اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو کی قیادت میں مردان نوشہرہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر کی ہدایت پر اے سی مردان نے خصوصی آپریشن کے دوران کالج چوک سے باب مردان تک کارروائی کی، جس میں ٹی ایم اے اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیتے ہوئے غیر قانونی تھڑے اور دیگر تجاوزات ہٹادیں۔