قصور، انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ ستمبر 12:42

قصور، انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا ، ڈپٹی کمشنر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) پنجاب کے ضلع قصور میںتین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبرسے ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی نے انسداد پولیو مہم کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ 21 سی23 ستمبر تک مہم کے دوران 644,660 بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہم کے لئے 1,429 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 3,262کارکنان اس مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے پولیو مہم کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :