وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت تمام ادارے ایک نئی جدت کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،
نوجوان نسل عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کرے، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا عالمی یوم ابلاغیات کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے تما م اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مختلف ورکنگ گروپ تشکیل دیئے ہیں تاکہ صوبہ بھر میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کو درپیش مسائل کا یقینی حل نکالا جا سکے۔
اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے ایسے پروگرامزکا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور نئے پاکستان میں عمران خان کی زیر قیادت تمام ادارے ایک نئی جدت کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا آج کی نوجوان نسل کو ضرورت ہے کہ وہ عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کرے اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتے ہوئے محض تعلیم پر زور نہ دیں بلکہ اخلاقیات و محبت کے درس کو سمجھیں جسکی تعلیم 1400سال پہلے ہی عام ہو گئی تھی اور جن قوموں نے اس تعلیم پر عمل کیا بلا شبہ آج انکا شمارترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے ۔ امید ہے کہ ہماری نوجوان نسل بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کے ذریعے اپنا کلید ی کردار نبھائے گی۔ آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد تمام پاکستانیوں کو اتحاد اور یکجہتی کا پیغا م دینا ہے تاکہ امن کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کا مجموعی مقصد مذہبی اقلیتوں کو اپنی عبادات وغیرہ کی آزادی اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی توجہ مبذو ل کرانا ہے۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب کے دوران پاپائے اعظم فرانسس کے خصوصی پیغام تعلیم کے ذریعے امن و محبت کو فروغ دینے پر زور دیا اور تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے منعقدہ کانفرنس کی تعریف کی۔کانفرنس کے دیگر شرکاء میں ڈائریکٹر ریڈیو ویریتاس ایشیاء اردو سروس فادر قیصر فیروز، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈمولانا عاصم مخدوم،ویوری ریورنڈ شاہد معراج وغیرہ شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.