آہستہ بول کر عالمی وبا سے بچا جا سکتا ہے، امریکی ماہرین

ہفتہ ستمبر 17:08

آہستہ بول کر عالمی وبا سے بچا جا سکتا ہے، امریکی ماہرین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) امریکی ماہرین نے کہاہے کہ آہستہ بول کر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے ۔امریکا کی ایک مقامی یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ضمن میں بتایاکہ آہستہ آواز میں بات کرنے سے بھی کورونا وائرس کے جراثیم کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین نے اس سلسلے میں تجویز دی ہے کہ اسپتالوں اور ہجوم والی جگہوں پر کم اور آہستہ بولنے سے کورونا کو کم کیا جا سکتا ہے۔سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ تیز بولنے سے بڑی تعداد میں ذرات منہ سے خارج ہوتے ہیں جو فضا میں بڑی تعداد میں وائرس کے جراثیم کے پھیلائو کا سبب بنتے ہیں اور اس طرح دوسرے افراد میں منتقل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :