یکم جنوری 2021 تک لاہور پولیس، نیویارک پولیس بن جائے گی، سی سی پی او لاہور
ریکارڈ یافتہ قبضہ گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل، قبضہ گروپوں کی گرفتاری کیلئے ڈویژنل افسران کو31 اکتوبر کی مہلت، قبضہ گروپ کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اصل ٹیم آپریشن ونگ ہے۔ سی سی پی او لاہور پولیس عمر شیخ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:02
(جاری ہے)
اجلاس میں پولیس افسران نے اشتہاری قبضہ گروپوں کے ریکارڈ اور مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
سی سی پی او لاہور نے قبضہ گروپوں کو گرفتار کرنے کیلئے تمام ڈویژنل افسران کو 31 اکتوبر تک کی مہلت دی ہے انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ معاشرے کا ناسور ہیں۔قبضہ گروپ کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اصل ٹیم آپریشن ونگ ہے۔دوسری جانب گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی شیخوپورہ اور قصور کے بعد ننکانہ پولیس کو بھی چکمہ دے کر فرار ہوگیا اور پولیس 10 فٹ پر موجود عابد کو نہ پکڑ سکی۔ مرکزی ملزم عابد علی ملہی جمعرات کو سہ پہر 4 بجے پرانا ننکانہ میں اپنی سالی کشور بی بی سے ملنے آیا تھا، ملزم عابد رائے بلار پارک میں سالی کشور سے بیوی بشریٰ کے متعلق پوچھ رہا تھا کہ اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع دی لیکن حسب روایت پولیس25 منٹ تاخیر سے پہنچی۔عینی شاہدین کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب عبدالخالق صرف 3 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پرپہنچا تو کالر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو بتایا کہ یہ عابد علی ہے۔ کالر کی آواز سنتے ہی ملزم عابد علی پولیس کے ہاتھوں سے نکل گیا حالانکہ پولیس اور ملزم کا درمیانی فاصلہ صرف 10 فٹ کا تھا جب کہ تھانہ سٹی اور رائے بلار بھٹی پارک کا درمیانی راستہ صرف 5 منٹ کا ہے۔پولیس ملزم کو تو قابو نہ کرسکی لیکن عابد کی سالی کشور اور 2 سالوں کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی گئی جب کہ عابد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی بے سود رہا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.