ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا

86862 طلبا و طالبات نے حصہ لیا ،63370 کے کامیاب قرار پانے پر کامیابی کا شرح تناسب 77.56فیصد رہا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں 87732امیدواروں نے داخلہ بجھوا کر 86862 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں 63370 کے کامیاب قرار پانے پر کامیابی کا شرح تناسب 77.56فیصد رہا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ میٹرک کے سالانہ امتحان میں ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا کے 39733 امیدوار طلبا و طالبات سے 31763 کی کامیابی کا شرح تناسب 79.94 فیصد،میانوالی کے 16525امیدوار طلبا وطالبات سے 11819 کی کامیابی کا شرح تناسب71.52 فیصد،خوشاب کے 14917 امیدوار طلبا وطالبات سے 11579کی کامیابی سے شرح تناسب 77.62فیصد،اور بھکر کے 15687امیدوار طلبا و طالبات سے 12209 کی کامیابی کا شرح تناسب 77.83 فیصد رہا ہے۔