مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے انچارج نے کورونا وائرس کی آڑ میں نماز پرپابندی مسترد کردی

اتوار 20 ستمبر 2020 11:10

․ مقبوضہ بیت المقدس۔ 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے انچارج اور القدس اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباکی آڑ میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے سیل کرنا اسرائیلی سازش ہے اور ہم اسیکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کورونا وبا کے بہانے کی آڑ میں مسلمانوں کے لیے مسجد اقصیٰ کو بند اور یہودی آباد کاروں کے دھائوں کے لیے کھلا رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کے انتظامی حکام پر نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔