
عرب امارات، شادیوں اور جنازوں میں صرف 10افراد کو شرکت کی اجازت
شریک ہونے والے مہمانوں کو پیشگی حفاظتی احتیاطی تدبیر کے تحت کوِڈ19کا 24 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کراناہوگا،بیان
اتوار 20 ستمبر 2020 12:05

(جاری ہے)
کسی متوفی کی تجہیزوتدفین کے عمل میں بھی اسی قاعدے کا اطلاق ہوگا اور صرف دس افراد جنازے اور تدفین کے عمل میں شرکت کرسکیں گے۔
نئے قواعد کے تحت صرف دو افراد قبر کھودنے کے ذمے دار ہوں گے۔میت کو چار اور آٹھ افراد اٹھا سکیں گے۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تمام عمل میں استعمال ہونے والے آلات کو قبل اور بعد از تدفین جراثیم کش سپرے سے مصفا کیا جائے۔ڈیزاسٹر اتھارٹی نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں اور ان کی تطہیر کے لیے 60 سے 80 فی صد الکوحل پر مشتمل محلول کو استعمال کریں۔اتھارٹی نے قبرستانوں میں کام کرنے والے ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت چہرے پر ماسک پہن کررکھیں۔اگر انھیں نظام تنفس مثلا کھانسی وغیرہ کا کوئی عارضہ لاحق ہے تو اس کے بارے میں محکمہ صحت کے عملہ کو مطلع کریں اور جنازوں میں شرکت سے گریز کریں۔اس نے بتایا کہ متعلقہ حکام مذکورہ تمام تقاریب اور جنازوں وغیرہ کی مانیٹرنگ کریں گے اورنئے اعلان کردہ تمام قواعد وضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔اس کے باوجود جو کوئی بھی رہ نما ہدایات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا،اس پر جرمانہ عاید ہوگا۔تقریبات کے منتظمین افراد کے درمیان دو دو میٹر کے فاصلے کو یقینی بنائیں گے اور کووِڈ19کے مریضوں کے لیے ایک الگ تھلگ کمرے کو تیار رکھیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیس کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.