سکھرکے سماجی رہنما اشفاق بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) سکھرکے سماجی رہنما اشفاق بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی پی میں شمولیت اختیار کرلی،سابق مئیر سکھر اور پی پی رہنماؤں کی جانب سے شمولیت پر مبارکباد ،تفصیلات کے مطابق سکھر کے سماجی مسائل کے حل کیلئے سرگرم سماجی رہنما اشفاق بھٹی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس سلسلے میں شمولیت کے حوالے سے واری تڑ روڈ بھٹی محلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص بلدیہ اعلی سکھر کے سابق مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ تھیجبکہ تقریب میں پی پی کارکنان عامر مغل ،غلام شبیر ،وقاص پٹھان،حاجی الاہی بخش شیخ،سابق کونسلر محمد عثمان،علاقہ معززین محمد ابراہیم ،اسد کلوڑ ،کلیم کندھڑ ،ظہیر بھٹی سمیت علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں سکھرکے سماجی رہنما اشفاق بھٹی اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے پی پی میں شمولیت اختیار کرنے پر سابق مئیر سکھر اور پی پی رہنماؤں کی جانب سے تمام افراد کومبارکباد پیش کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلدیہ اعلی سکھر کے سابق مئیر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا تھا کے پی پی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اسکے وزرائ سمیت نمائندگان و کارکنان اپنے شہید قائدین کے عوامی فکر و فلسفے کے تحت عوام کی خدمات میں مصروف عمل ہیں سکھر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے آج شہر سکھر نا صرفہ ملک بلکہ بیرون ممالک مقیم لوگوں کیلئے بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے چار سالہ بلدیاتی دور میں سکھر کے شہریوں نے جو محبت دی اور ہماریکام کو سراہا ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں شہر کو جب بھی میری ضرورت پڑیگی کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا قبل ازیں شمولیت پروگرام اشفاق بھٹی اور دیگر نے مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور علاقے کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل معلوم کرتے ہوئے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔