عطائیوں کیخلاف آپریشن تیز کیا جائے ،عطائیوں کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:46

عطائیوں کیخلاف آپریشن تیز کیا جائے ،عطائیوں کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے متعددکیسز کی سماعت کی گئی، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیسزکی سماعت کی اس موقع پرانہوں نے کیسز پر ضروری ایکشن لیا،مالکان کو وارننگ جاری کی گئی،چند کیس ڈرگ کورٹ میں بھیجے گئے ،جبکہ کچھ کیس آیندہ اجلاس کے لئے ملتوی کیے گئے ۔

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین راؤ پریز اخترہوئی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈڈی کیو سی بی،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سٹورز پر ڈگری ہولڈر فارماسسٹ کا موجود ہونا لازم ہے،جبکہ ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹررز کا سیل رکارڈ بنائیں،انہو ں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سٹور مالکان ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ادویات کی فروخت نہ کریں،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :