سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بہترین ڈیوٹی پر لیڈی ہیڈ کانسٹیبل سمیت 08 اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:51

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بہترین ڈیوٹی پر لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بہترین ڈیوٹی پر لیڈی ہیڈ کانسٹیبل سمیت 08 اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے ناکہ انچارج ٹھوکر نیاز بیگ اے ایس آئی عبدالخالق، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ساجدہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے گئے، کانسٹیبل عبدالغفار، سجاول، اسد، آصف، عبدالستار اور اسد انعامات وصول کرنے والوں میں شامل لاہور، سی سی پی او لاہور نے دو روز قبل پرائیویٹ گاڑی میں صبح سویرے اہلکاروں کو چیک کیا تھا، ناکہ پر موجود تمام اہلکار الرٹ پائے گئے تھے، لاہور، محنتی اور بہادر اہلکار محکمے کے ماتھے کا جومر ہیں، محنتی اور فرض شناس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے رہی ہے، کسی بھی ایماندار، محنتی اور فرض شناس اہلکار کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنیوالوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں

متعلقہ عنوان :