برلن میں دس روزہ لائٹ فیسٹیول زور وشور کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا کورونا وائرس کے باعث مانند پڑھ جانے والی رونقوں کو بحال کراتے ھوئے لائٹ فیسٹول کو محدود طور پر منایا گیا

ماسک پہننے اور درمیانی فاصلے رکھنے کے اعلانات کے ساتھ ہزاروں افراد نے اختتامی تقریب میں شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 12:01

برلن میں دس روزہ لائٹ فیسٹیول زور وشور کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا کورونا ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) برلن میں دس روزہ لائٹ فیسٹیول زور وشور کے ساتھ اختتام پزیر ھوگیا کورونا وائرس کے باعث مانند پڑھ جانے والی رونقوں کو بحال کراتے ھوئے لائٹ فیسٹول کو محدود طور پر منایا گیا

ماسک پہننے اور درمیانی فاصلے رکھنے کے اعلانات کے ساتھ ہزاروں افراد نے اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔

لائیٹ فیسٹول 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک جاری رہا اس موقع پر برلن کے مشہور بلڈنگوں اور تاریخی ویادگار عمارتوں کو سجایاگیا ۔ سیاحوں کے راغب کرنے والے مشہور بلڈنگز برینڈنبرگ گیٹ، برلن کیتھولک چرچ ، برلن کی مشہور ہمبلڈ یونیورسٹی اور برلن ایسٹ برج (پل) کو رنگارنگ لائٹوں اور پروجیکٹر کی مدد سے تاریخی ویڈیوز کے ساتھ سجایاگیا۔

(جاری ہے)

برلن کے مختلف بلڈنگوں کو ویڈیو آرٹ کے ذریعہ مقامی اور بین الاقوامی تنظمیوں کے کارکنوں نے منفرد وجدید انداز و ویڈیو ارٹ کے زریعے سجایا گیا تھا۔



لائٹس فیسٹیول کے دوران خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں موسیقی، بارز اور عمارتوں پر ویڈیوآرٹ کے ساتھ میوزک بھی لوگو کو تفریح فراہم۔کررہاتھا۔ لائٹس فیسٹول میں مقامی اور اندورنی ملک سمیت سیاحت کے لیے انے والے افراد کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ھے جہاں پر ہر قسم کی رہنمائی فراہم کی جارہی تھی لائٹس فیسٹول میں برلن کے مشہور عمارتوں جس میں برلن گیٹ، کھتولک چرچ، ہمبوڈین یونیورسٹی کے مین بلڈنگز اور دیگر اہم شاہراہوں کو بھی مختلف رنگوں اور ویڈیو آرٹکے زریعے سجایا گیا ہے ۔



لائٹس فیسٹول میں برلن میں موجود نہروں کے اس پاس موجود برجوں اور بلڈنگوں، نہروں میں موجود کشتی کو بھی رنگارنگ ارٹ کے زریعے سجایا گیا ھے جو سیاحوں کو اپنے جان راغب کررہے تھے اس فیسٹول کو دیکھنے اور انجوائے کرنے لیے یورپ کے مختلف ممالک کے سیاح اتے ہیں تاہم کورونا وائرس کے باعث سخت پابندیاں اور سفر سے اجتناب کے باعث مخصوص بلڈنگز کو ہی سجایا گیا تھا ہر سال منایا جانا والا یہ لائٹس فیسٹول مخلتف یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور ارٹ کے ماہرین کے لیے بہترین تجربہ فراہم کرتا ھے ۔

متعلقہ عنوان :