حیدر علی پی ایس ایل 5 میں سنگلز لیکر سینئر ساتھی کو سٹرائیک دے دیتے تھے: اعجاز احمد
ایک بات کہی بس اپنا شو دکھاؤ اور اپنے من پسند انداز سے کھیلو، پھر حیدر علی پی ایس ایل کے دوران اپنا تاثر چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے :انٹرویو
ذیشان مہتاب پیر 21 ستمبر 2020 18:00
(جاری ہے)
پی سی بی نے انہں سینٹرل کنٹریکٹ ایمرجنگ کٹگری میں شامل کیا اور پھر وہ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے ساتھ 9 ہفتے رہے اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے میں کامیاب ہوئے اور پہلے ہی میچ میں نصف سنچری ایسے انداز سے داغی کہ ہر کوئی تعریف کرنے لگا۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس حیدر علی اور ؤروحیل نزیر کو انہوں نے کہہ کر ایمرجنگ ٹیم میں ڈاالا، دونوں نے سنچریاں اسکور کیں جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا، اب یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔اعجاز احمد نے کہا کہ حیدر علی میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن میں نے جو چیز نوٹ کی اور اس کے بارے میں حیدر علی سے بھی بات کی ہے وہ یہ ہے ان کے ساتھ اسپنرز کا سامنا کرنے کے لیے کام کرنا ہے، ابھی جب بھی کیمپ لگے گا اسپنرز کے حوالے سے اس کی کمزوریوں پر کام کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے دوران حیدر علی زیادہ تر اسپنرز کے خلاف آوٹ ہوئے، ہم نے اب اس پر کام کرنا ہے۔اعجاز احمد نے کہا کہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں تو حیدر علی نے اپنا آپ دکھا دیا ہے، اس میں تو ان کو کسی ایشو کا سامنا نہیں ہے، میں نے حیدر علی سے کہا ہے کہ آپ نے اپنا شو دکھا تو دیا کیونکہ کھیلنا آسان ہے، اس انداز کو برقرار رکھنا مشکل ہے اور آپ کو یہ مشکل کام کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں حیدر علی کے ویک پوائنٹس پر کام کرنا ہے، حیدر علی کو چار روزہ کرکٹ میں صبر و تحمل کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ چار روزہ کرکٹ میں حیدر کی پرفارمنس اچھی نہیں ہے، نوجوان بیٹسمین نے چار روزہ کرکٹ میں بھی اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے، فائنل میں غیر معمولی کھیل پیش کیا، حیدر علی ینگ بلڈ ہے بس انہیں چار روزہ کرکٹ میں وکٹ پر لمبا ٹھہرنا آنا چاہیے اور اس کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اعجاز احمد نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں حیدر علی کو اگرچہ ایک ہی میچ ملا لیکن انہیں 9 ہفتے سینئر ٹیم کے ساتھ رہ کر بھرپور ٹرینگ کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حیدر علی نے اپنی فٹنس پر کام کیا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کا حیدر علی کو بہت فائدہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.