کنور ارسلان کا ناقدین کو دوسروں کی خوشیوں میں خوش رہنے کا مشورہ

منگل 22 ستمبر 2020 10:45

کنور ارسلان کا ناقدین کو دوسروں کی خوشیوں میں خوش رہنے کا مشورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) اداکار کنور ارسلان نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے اپنی اہلیہ فاطمہ آفندی کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دوسروں کی خوشی میں خوش نہ ہو تو کم از کم اپنا منہ بند رکھو۔

(جاری ہے)

انہوں نے ناقدین کو فضول میں تنقید کرنے سے باز رہنے اور ایسے عمل سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں میں زہر کھولنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ عنوان :