اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدری سے روکنے کے حکم میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی

منگل 22 ستمبر 2020 12:17

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدری سے روکنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدری سے روکنے کے حکم میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سنتھیا رچی کی ملک بدری سے روکنے کیلئے دائردرخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدری سے روکنے کے حکم میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو گزشتہ حکم نامے کے تحت بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔