حالیہ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ

منگل 22 ستمبر 2020 14:11

حالیہ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے والدین محکمہ صحت کی ٹیموں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا نے کہا ہے کہ حالیہ پولیو مہم کے رائونڈ کو کامیاب بنانے کیلئے والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ حفاظتی قطروں کے بغیر نہ رہے اور اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا ئیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوںنے کہا کہ 21 سے 25ستمبر تک ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گااورکسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کا مقصد اس مرض کے وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پولیو ٹیموں کو ہدائت کی گئی ہے کہ مہم کے ایام میں کسی گھر سے بچے کی غیرحاضری کی صورت میں باربار چکر لگائے جائیں۔اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اگر کسی جگہ کوتاہی پائی گئی تو متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہوگا۔ عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :