
مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی، اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا‘عثمان بزدار
قوم کا پیسہ لوٹنے والے اے پی سی کے ناٹک سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں اے پی سی کے ذریعے اپوزیشن کی منفی سیاست آشکار ہو گئی، اپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے‘سینئر وزیرعبدالعلیم خان
منگل 22 ستمبر 2020 22:57

(جاری ہے)
مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والے اے پی سی کے ناٹک کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔
عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔باشعور عوام کو مسترد شدہ عناصر دھوکہ نہیں دے سکتے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی و خوشحالی روکنے کے درپے ہیں۔ یہ عناصر ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپوزیشن کا منفی کردار افسوسناک ہے۔ ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام رہا۔ سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے اور نوٹیفائیڈریٹ پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔محکمہ خوراک کے حکام آٹے کی قیمتوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اے پی سی کے ذریعے اپوزیشن کی منفی سیاست آشکار ہو گئی۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.