راولپنڈی چیمبر اور ایسو سی ایشن آف ازبکستان ایکسپورٹرز کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

منگل 22 ستمبر 2020 23:55

راولپنڈی چیمبر اور ایسو سی ایشن آف ازبکستان ایکسپورٹرز کے مابین مفاہمت ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ایسو سی ایشن آف ازبکستان ایکسپورٹرز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت طے پانے کا مقصدپاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کے فروغ، برآمدات میں اضافہ اور نیٹ ورکنگ کو بڑھانا ہے۔مفاہمتی دستاویز پر صدر چیمبر صبور ملک اور ازبکستان ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین مختور عمروو نے دستخط کیے ۔

(جاری ہے)

دستخطوں کی تقریب ورچوئل پلیٹ فارم پر ہوئی جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر نوشیرواں خلیل خان ، نائب صدر حمزہ سروش اور دیگر چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔ صدر صبور ملک نے کہا کہ چیمبر کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وسطی ایشیائی ملکوں کی ساتھ تجارتی روابط کو بڑھایا جائے۔ مفاہمت کے معائدے سے چیمبر کے منشور کو تقویت ملے گی۔ ایم ایو یو تحت دونوں ادارے باہمی تجارت کے فروغ، وفود کے تبادلوں اور برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مل کر کوششیں کریں گے۔ تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :