کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ، 2 معصوم بچے پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے سے جاں بحق

پہلا بچہ 3 دن قبل ٹینکی میں ڈوب گیا اور کسی کو خبر ہی نہ ہوئی، دوسرا بچہ کل ٹینکی میں ڈوبا تو وہیں سے دوسرے بچے کی بھی لاش ملی

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2020 00:37

کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ، 2 معصوم بچے پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-22 ستمبر2020ء) کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ، 2 معصوم بچے پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے سے جاں بحق، پہلا بچہ 3 دن قبل ٹینکی میں ڈوب گیا اور کسی کو خبر ہی نہ ہوئی، دوسرا بچہ کل ٹینکی میں ڈوبا تو وہیں سے دوسرے بچے کی بھی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں 2 بچے پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پانی کی ٹینکی ایک دکان میں موجود تھی، دکان مالک کی غفلت کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوئی۔ دکان پر نہ کوئی شٹر ہے اور نہ ہی دروازہ ہے۔ جبکہ پانی کی ٹینکی پر کوئی ڈھکن بھی نہیں لگا ہوا۔ دکان مالک نے ٹینکی پر ڈھکن کی بجائے گتہ اور فوم رکھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دکان میں موجود پانی کی اس ٹینکی کا ڈھکن کئی مرتبہ چوری ہوا جس کے بعد دکان مالک نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ ڈھکن نہ لگایا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پہلا بچہ 3 دن قبل ٹینکی میں ڈوب گیا تھا تاہم کسی کو بھی اس واقعے کی خبر نہ ہوئی۔ بچے کے والدین اور اہل علاقہ بچے کو ڈھونڈتے رہے تاہم وہ نہ ملا۔ پھر گزشتہ روز دوسرا بچہ جب ٹینکی میں ڈوبا تو اس بچے کو ٹینکی سے نکالنے کے دوران وہیں سے دوسرے بچے کی بھی لاش ملی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد بچے کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

متعلقہ عنوان :