غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کی منتقلی میں جولائی کے دوران 157 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

بدھ 23 ستمبر 2020 11:36

غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کی منتقلی میں جولائی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) جولائی 2020ء کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 157 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 کے دوران سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی منتقلی کا حجم 254.5 ملین ڈالرتک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2019 کے مقابلہ میںجولائی 2020 کے دوران پاکستان میں کی جانے والی مجموعی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 216.3 ملین ڈالر یعنی 157 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :