روسی گندم کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ

بدھ 23 ستمبر 2020 15:35

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) روسی گندم کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی وجہ ترکی و مصر جیسے بڑے درآمد کنندگان کی جانب سے زیادہ طلب اور امریکی مارکیٹ میں قیمتوں کا استحکام ہے۔

(جاری ہے)

زراعت کے حوالے سے کنسلٹینسی اکرا کے مطابق روس کی بحیرہ اسود کے علاقے کی 12.5 فیصد پروٹین کی حامل گندم کے اکتوبر کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران نرخ 235 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے جو ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 11 ڈالر فی ٹن زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گندم کے بڑے خریداروں ترکی اور مصر کی جانب سے طلب میں اضافے کی وجہ سے روسی گندم کے نرخوں میں تیزی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :