ایشین سٹاک مارکیٹس میں ملاجلا رجحان

بدھ 23 ستمبر 2020 15:35

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں ملاجلا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا و یورپ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس بدھ کو 13.81 پوائنٹ (0.06 فیصد) گرکر 23346.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 2.17 پوائنٹ (0.13 فیصد) کمی کے ساتھ 1644.25 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 25.66 پوائنٹ (0.11 فیصد) بڑھ کر 23742.51 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 5.41 پوائنٹ (0.17 فیصد ) گرکر 3279.71 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 18.03 پوائنٹ (0.83 فیصد ) اضافے کے ساتھ 2202.18 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :