1800سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی

جمعرات 2 جولائی 2026 21:45

1800سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) یکم جولائی سے 1800سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی۔وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی کردی ، ایف بی آر نے اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس میں کہا گیا کہ کمرشل درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 30 فیصد ہوگی، اس سے پہلے ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سیعائد ڈیوٹی کیعلاوہ ہوگی، گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30-2029 تک مکمل ختم کردی جائے گی۔حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمدکی اجازت دے رکھی ہے ، امپورٹ پالیسی آرڈر2022 میں درکار ضروری ترامیم سے درآمد کی اجازت دی گئی تاہم درآمدکی اجازت ماحولیاتی و حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہے۔

متعلقہ عنوان :