وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان کا 40.8میگاواٹ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ لوئر دیر کا دورہ

بدھ 23 ستمبر 2020 15:55

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے گزشتہ روز 40.8میگاواٹ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ لوئر دیر کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران مشیر توانائی کے ہمراہ سیکریٹری توانائی محمد زبیر اور سی ای او پیڈو بھی موجود تھے۔مشیر توانائی نے منصوبے کی ٹنل،فوربے اورپین سٹاک سمیت سول ورک کا باریک بینی سے معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ زیر تعمیر منصوبے پر 85 فیصدکام مکمل ہے جو کہ آئندہ سال مکمل کر دیا جا ئے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ2 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی، توانائی کے شعبے میں صوبہ کامیابی کی طرف گامزن ہے اپنی بجلی پیدا کرکے صوبے میں بجلی پیداوار بڑھا رہے ہیں ،منصوبے میں کسی قسم کی ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :