شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے
کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں :بھارتی اداکارہ، ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں :اہلیہ وسیم اکرم
ذیشان مہتاب بدھ 23 ستمبر 2020 15:58
(جاری ہے)
میرا ریکارڈ ہے کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی۔ اگرکسی نے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ بہرحال میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔
انہوں نے اپنے کسی مذہبی دیوتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تم سے لڑائی کرنا چاہے یا تمہیں لڑائی کرنے کے لیے مجبور کرے تو اسے منع مت کرو‘۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ’ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں‘۔ شنیرا اکرم کے کنگنا کو جوابی ٹویٹ کرنے پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بسیرا اسد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ شنیرا آپ نے بہت خوب کہا۔ منافقت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کنگنا کے علاوہ پریانکا چوپڑا کو بھی ڈراما کوئین قرار دیا۔ اعجاز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا واہ کیا خوب جواب دیا ہے آپ کو سلام ہے۔ فضیل نامی شخص نے لکھا بھابھی راک پورا انڈیا شاک۔ کچھ لوگوں نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کی جائے لہذا آپ اس خاتون سے نہ الجھیں۔ علی رفیق نے کہا کہ بھابھی ایک بھائی ہونے کی حیثیت سے مشورہ دینا چاہتا ہوں اس عورت کے ساتھ کسی بھی چیز میں شامل نہ ہوں۔ کنگنا جیسی عورتوں کی کوئی عزت نفس نہیں ہوتی اوراس طرح کے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ ایک اور صارف نے بھی شنیرا اکرم کویہی مشورہ دیا کہ کنگنا کے ساتھ کسی بھی چیز میں نہ الجھیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.