قصور، موتیاکی بہترپیداوارحاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

بدھ 23 ستمبر 2020 16:58

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے موتیاکی بہترپیداوارحاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ موتیاکوپھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اوریہ ایک سدابہار جھاڑی نماپودے پرپیداہوتاہے لہذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہترہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبوکے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائزبھی دوگنا ہوسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ موتیا کو کاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کے لئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :