ای روزگار آن لائن اور فزیکل مفت تربیت کورسز کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا

بدھ 23 ستمبر 2020 16:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) یوتھ افیئرز سپورٹس آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام کی کلاسسز کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا۔ پروگرام مینیجر احمد اسلام، اسسٹنٹ پروگرام مینیجر اعجاز فاروق اور سینٹر انچارج سدرہ زبیح کی زیر نگرانی ای روزگار آن لائن اور فزیکل مفت تربیت کورسز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی رجسٹریشن 30 ستمبر تک ہوگی۔

(جاری ہے)

سدرہ ذبیح نے بتایا ہے کہ تین ماہ کا تربیتی کورس راولپنڈی ویمن یونیورسٹی سابقہ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ میں ہوگا جس میں شرکاکو کریٹیو ڈیزائن ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور فری لانسنگ کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیزیکل یا آن لائن تربیت حاصل کرنے والے افراد باآسانی اپنا روزگار کما سکیں گے۔ ایسے بے روزگار افراد کورس میں شرکت کر سکیں گے جنہوں نے 16 سالہ تعلیم مکمل کی ہے، ان کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہے اور عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :