شہریوں سے ملاقات اور مسائل کے حل کیلئے تمام ایس ایچ اوزمخصوص اوقات کے دوران تھانہ جات میں رہنے کے پابند

بدھ 23 ستمبر 2020 17:14

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) شہریوں سے ملاقات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام ایس ایچ اوز 2 بجے دن سے 6 بجے شام تک تھانہ جات میں رہنے کے پابند ، سی پی او فیصل آباد نے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ایس ایچ او کو پابندکیا ہے کہ شہریوں سے ملاقات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام ایس ایچ اوز 2 بجے دن سے 6 بجے شام تک تھانہ جات میں موجود رہیں گے۔شہری ان اوکات کار میں بلا واسطہ ایس ایچ اوز سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ایس ایچ اوز کو مزید ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اُنہیں انتظار نہ کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :