وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی مظلوم عوام کیلئے دلوں میں در رکھنے والے سیاسی شخصیت ہیں ،حا جی میر ز ابد علی ریکی

ماشکیل زلزہ زدگان کے دس کروڑ کے امدادی رقوم کے ریلیز جاری کرکے احسن اقدام سرانجام دیا ،رکن بلوچستان اسمبلی

بدھ 23 ستمبر 2020 17:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بدھ کے روز ضلع واشک تحصیل ماشکیل زلزلہ زدگان کے دس کروڑ امدادی رقوم کا ریلیز آرڈر ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی کے حوالے کر دی جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کا ماشکیل کے زلزلہ زدگان کے دس کروڑ کے امدادی رقوم کا ریلیز جاری کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہزار تیرہ میں ہولناک زلزلے نے ضلع واشک کے سرحدی علاقہ ماشکیل میں ہولناک زلزلے نے تباہی مچا دی تھی جنکے نتیجے میں ماشکیل میں جانی و مالی نقصانات ہوئے اور اس وقت کے حکومت نے زلزلہ زدگان کے مالی معاونت کے لیئے دس کروڑ کی امدادی رقوم کا اعلان کی تھی جو زلزدگان کو نہ مل سکے مزکورہ امدادی رقوم کو زلزلہ زدگان تک پہنچانے کے لیئے کافی محنت و کوشش کی اور گزشتہ جون کو باقاعدہ منظور کروایا لیکن بد قسمتی سے واشک کے سابقہ نمائندوں نے اپنے سیاسی حسد اور بغض کی بنیاد پر مذکورہ رقوم کو سڑک و دیگر مد میں کرانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے جون دو ہزار بیس کی رات ضلعی انتظامیہ کی مد سے لی پس کرا دی تھی جنکا مقصد مذکورہ دس کروڑ کو کسی اور مد میں لگا کر زلزلہ زدگان کو سیاسی حسد کی بنیاد پر امداد سے محروم رکھنا تھا لیکن اللہ پاک کے نظر کرم سے بحیثیت عوامی نمائندہ دوبارہ محنت و کوشش کرتے ہوئے آج صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے ریلیز آرڈر جاری کرکے اہل واشک اور ماشکیل کے عوام و خصوصا زلزلہ زدگان کے دل جیت لی ہے انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی مظلوم عوام کے لیئے دلوں میں در رکھنے والے سیاسی شخصیت ہیں جھنوں نے ماشکیل زلزہ زدگان کے دس کروڑ کے امدادی رقوم کے ریلیز جاری کرکے احسن اقدام سرانجام دی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ضلع واشک کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑونگا انشاء اللہ جلد ماشکیل زلزلہ زدگان تک امدادی رقوم پہنچ جائیگی اور حق دار و مستحق کو انکا حق ملے گا۔