وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں،مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا اور طالبات سے ملاقات

نرسنگ کالج میں فارغ التحصیل طالبات کو ڈگری جاری کی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشد

بدھ 23 ستمبر 2020 20:35

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں،مختلف ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک نرسنگ سکول کوپر روڈ پہنچ گئیں۔ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ودیگرافسران ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرکے مختلف شعبہ جات کاجائزہ لیا اور نرسنگ سکول کی کلاس رومز میں طالبات سے ملاقات کی۔

پرنسپل نرسنگ سکول نے صوبائی وزیر صحت کو لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو پڑھائے جانے والے نصاب اور ایم سی ایچ سنٹرمیں طبی سہولیا ت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کی استعدادکار بڑھارہے ہیں،پوسٹ گریجوایٹ کالج آف مِڈوائفری میں لیڈی ہیلتھ وزٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جائے گی اورپوسٹ گریجوایٹ کالج آف مِڈ وائفری میں ایف ایس سی کے بعد طالبات کو داخلہ دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نرسنگ کالج میں فارغ التحصیل طالبات کو ڈگری جاری کی جائے گی۔ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں میں اساتذہ کی تعدادسے متعلق تفصیلات پیش کریں،تمام اساتذ ہ کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کروائی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز کی استدکارمزید بڑھائی جائے گی،باقی نرسنگ سکولوں میں بھی مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرزکا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :