میپکوٹیموں نے ایک دن میں 182بجلی چورپکڑلئے ،35لاکھ روپے جرمانہ

بدھ 23 ستمبر 2020 23:02

ملتان ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموںنے ایک روز میں ریجن بھر میں182بجلی چور پکڑ لئے ۔2 لاکھ14ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35 لاکھ83 روپے جرمانہ عائد۔2مقدمات درج ۔22ستمبر 2020ء کو ملتان میں54گھریلو، کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو 62388 یونٹس چوری کرنے پر1113311 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں21گھریلوصارفین کو22247یونٹس چوری کرنے پر356073روپے جرمانہ،وہاڑی میں21گھریلو صارفین کو26312یونٹس چوری کرنے پر513102روپے جرمانہ،بہاولپور میں16 گھریلوصارفین کو18609یونٹس چوری کرنے پر330100 روپے جرمانہ،ساہیوال میں19 گھریلوصارفین کو22155یونٹس چوری کرنے پر460389 روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں20 گھریلوصارفین کو17372یونٹس چوری کرنے پر258350 روپے جرمانہ اور2مقدمات درج،مظفرگڑھ میں14گھریلواورکمرشل صارفین کو14733یونٹس چوری کرنے پر224709 روپے جرمانہ ،بہاولنگر میں12گھریلوصارفین کو20459یونٹس چوری کرنے پر112432 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں5 گھریلوصارفین کو10486یونٹس چوری کرنے پر215171روپے جرمانہ عائدکیا گیا ۔