راولپنڈی اور ٹیکسلا کے اسسٹنٹ کمشنرز کی پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین سے ملاقات

بدھ 23 ستمبر 2020 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے اپنے علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین سے ملاقات کی اور ان کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی نے جراہی اور ڈھوک امام دین کے علاقوں کا دورہ کیا جہاں چار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے یونین کونسل جلالہ کا دورہ کیا اور مساجد کے اماموں اور علماء کی مدد سے ان والدین سے ملاقات کی جنھوں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کی مدد سے تمام انکاری والدین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

متعلقہ عنوان :