نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اکبر کے گھر ڈکیتی کی واردات ، مقدمہ درج کر لیا گیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت میں مقیم قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اکبر کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اکبر کے گھر ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی میں درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن میں درج کیا گیا ہے کہ چار مسلح افراد گزشتہ شب گھر میں کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور یرغمال بنا کر طلائی زیورات سمیت نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس ضمن میں اطراف میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی اور پھر انہیں جلد از جلد حراست میں لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :