لاہور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:09

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں دوسرے روز کی پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورتمام افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈی سی نے ٹیلی شیٹس، ریفیوزل کیسز، مسڈ اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا، انہوںنے پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو مہم کو ہر ممکن کامیاب بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل تیسرے روز بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ، دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :