ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 ستمبر 2020 12:00

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 10502 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 489 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 476 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں.جبکہ 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں اس افراد کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 1216 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں جن کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ اس سے پہلے جتنے بھی سکولز اور کالجز کے نمونے بھجوائے گئے تھے ان سب کی رپورٹ منفی موصول ہوئی۔

متعلقہ عنوان :