سعودی عرب ، غیرقانونی پرموبائل سم فروخت کرنے پر 2 بنگلہ دیشی گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:08

سعودی عرب ، غیرقانونی پرموبائل سم فروخت کرنے پر 2 بنگلہ دیشی گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں موبائل سم کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے دو غیر ملکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم دو بنگلہ دیشی شہری ایک دکان کو موبائل سم کے کاروبار کے لیے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشیوں کے قبضے سے 1325 موبائل سمیں اور سم کو ایکٹیو کرنے والی پانچ مشینوں کے علاوہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی شناختی دستاویزات کی 34 کاپیاں بھی ملیں۔