سی پیک سے سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا،خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:41

سی پیک  سے سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا،خیبر پختونخوا سرمایہ کاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے منصوبوں سے پاکستان میں سیاحتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق حکومت چینی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے ذرائع آمدورفت میں بہتری سے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں، جبکہ شاہراہوں کی حالت میں بہتری سے مسافت میں کمی اور سفر کو آرام دہ بھی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :