مصباح الحق نے سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کا عزم کا اظہار

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق نے سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کا عزم کیا ہے ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ بورڈ حکام بھی سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر مصباح الحق کو تاحال نئے سلیکٹرز سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔ زمبابوے سے سیریز کیلیے کھلاڑیوں کی فہرست کو مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :