حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت کا ایک اور تاریخی انقلابی قدم ہے ۔ ترجمان وزارت کے مطابق حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا نام اور ڈیزائن تبدیل کردیا ،نیا نام قومی صحت کارڈ رکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کارڈ کا اجراء مرحلہ وار شروع ہونے والے نیے اضلاع سے کیا جائیگا۔ ترجمان نے بتایاکہ قومی صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی اور انقلابی منصوبہ ہے ،غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد کارڈ کے تحت اپنا علاج مفت کرواسکتے ہیں،قومی صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے،پاکستان کے 90 اضلاع میں پروگرام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :